Feb 02, 2021 05:04 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Corona cases may force schools to close, says Saeed Ghani
کراچی، تعلیمی اداروں کی بندش کا خطرہ ایک مرتبہ پھر سرپر منڈالنے لگا، وزیر تعلیم سندھ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں لیکن اگر دوبارہ کیسز زیادہ بڑھے تو مجبوراً اسکول بند کرسکتے ہیں تاہم میری خواہش ہے کہ محکمہ تعلیم بہتر ہو۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ جن اسکولوں کی تیاری نہیں ہے وہ کچھ عرصے اسکول بند رکھ سکتے ہیں، اگر والدین چاہیں تو وہ بچوں کو اسکول جانے سے روک سکتے ہیں۔ انتظامیہ کیلئے ممکن نہیں کہ ہر اسکول میں جا کر ایس او پیز چیک کرے، والدین اس حوالے سے ایس او پیز کو چیک کریں۔
سعید غنی نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کو حاضری کی اجازت ہوگی، ہم طلبہ کی رہنمائی کیلئے ماڈل ایگزامینیشن پیپر جاری کریں گے اور اسکول کالجز میں کورونا کے ٹیسٹ کرائے ہیں۔ اب تک کالجز میں کورونا وائرس کی ایک اعشاریہ فیصد شرح ہے، ہم نے اسکول کالجز میں کورونا کے ٹیسٹ کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دادو کا اسکول زیر تعمیر ہے، وہ عمارت محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں ہوئی، ہماری حکومت آنے کے بعد کوئی اسکول اوطاق کے لیے نہیں بنایا گیا۔