Feb 03, 2021 04:25 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 56 Pakistanis, infects 1,384 in one day
کراچی، مہلک کورونا وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹؤں کے دوران مزید چھپن زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو چوراسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار سات سو تیرانوے، سندھ میں دو لاکھ اڑتالیس ہزار دو سو ستر، خیبر پختونخوا میں سڑسٹھ ہزار پانچ سو نواسی، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو چھتیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو دس، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار پانچ سو اکسٹھ جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار تہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اسی لاکھ اکتالیس ہزار دو سو چون افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پینتیس ہزار چار سو ساٹھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ چار ہزار چھیالیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار سولہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چھپن افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار آٹھ سو دو ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار آٹھ سو چھ، سندھ میں چار ہزار تینتیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نو سو تئیس، اسلام آباد میں چار سو پچھتر، بلوچستان میں ایک سو چھیانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو سڑسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔