Feb 03, 2021 04:36 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- NACTA issues alert as intelligence agencies warn of major terror attack in City
کراچی میں بارود سے بھری گاڑی تیار، نیکٹا نے دہشت گردوں کے بڑے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا
قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی اہم سرکاری عمارت کونشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ایک اورتھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ حملےکیلئے بارود سے بھری گاڑی تیارکرلی گئی ہے،کراچی کےکسی مضافاتی علاقےمیں گاڑی تیاری کی اطلاعات ہیں۔
الرٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی ایجنسیاں حملےکی منصوبہ بندی کرچکی ہیں، کسی اہم سرکاری عمارت کونشانہ بنایاجاسکتا ہے، پولیس رینجرزاورمتعلقہ ادارے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں ۔
نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نیکٹا نے اس سے قبل بھی تھریٹ الرٹ جاری کیاتھا، جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔