Feb 03, 2021 04:43 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Quetta- A NGO has installed a solar-powered plant to teach seasonal fruits and vegetables to be safe
کوئٹہ، غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے موسمی پھل اور سبزیاں سکھا کر محفوظ بنانے کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والا پلانٹ لگادیا گیا،مقامی خواتین کو باعزت روزگار مل گیا
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے موسمی پھل اور سبزیاں سکھا کر محفوظ بنانے کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والا پلانٹ لگایا گیا ہے جس سے سو سے زائد خواتین کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سال کے ہر موسم میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار ہوتی ہے اور سبزیاں اور پھل محفوظ بنانے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے سبب پھلوں اور سبزیوں کا حصہ خراب ہو جاتا ہے جس کے پیش نظر سبزیوں اور پھلوں کو سکھا کر محفوظ بنانے کیلئے کوئٹہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرائر نصب کئے گئے ہیں۔
سبزیوں کو صاف کرکے کاٹنے اور سکھا کر پیکنگ کرنے تک کا کام خواتین سرانجام دیتی ہیں جس کا خواتین کو معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ فروٹس عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے شروع کیا گیا کام لائق تحسین ہے اور یہ باعزت روزگار کا ذریعہ ہے۔
سیب، گاجریں شلجم، کریلے لہسن پیاز اور دیگر پھل و سبزیاں سکھا کر پیکنگ کرکے مارکیٹ بھیجی جاتی ہیں۔
غیر سرکاری تنظیم کا عزم ہے کہ سبزیاں اور پھل سکھا کر محفوظ بنانے کے مراکز صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں جن کے ذریعے خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں بھرپور مدد مل سکتی ہے۔