Feb 03, 2021 04:45 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan retain same 17 players for second South Africa Test
لاہور، پاک جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ برقرار ، پہلے ٹیسٹ میں بھی یہی اسکواڈ ہی رکھا گیا تھا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سترہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ سترہ رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا آخری میچ چار فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔
سترہ رکنی اسکواڈ میں اوپنرز عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)،مڈل آرڈربیٹسمین اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ)،آلراؤنڈرز فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)،وکٹ کیپرز محمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)، اسپنرز۔ نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان)،فاسٹ باؤلرز حارث رؤف (ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان شامل ہیں۔