Feb 04, 2021 05:13 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 31 deaths by coronavirus, 1,508 new cases in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکتیس زندگیوں کا خاتمہ کردیا
پاکستان بھر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پانچ سو آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار تین سوگیارہ، سندھ میں دو لاکھ اڑتالیس ہزار نوسو انیس، خیبر پختونخوا میں سڑسٹھ ہزار آٹھ سو تین، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو چالیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو بارہ، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار چھ سو پچپن جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار ایک سو کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اسی لاکھ پچاسی ہزار چار سو ستائیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوالیس ہزار ایک سو تہتر نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو اٹھارہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار نو سو اکہتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اکتیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار آٹھ سو تینتیس ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار آٹھ سو اکیس، سندھ میں چار ہزار چھتیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو اکتیس، اسلام آباد میں چار سو اٹہتر، بلوچستان میں ایک سو چھیانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو انہتر مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔