Feb 04, 2021 05:19 pm
views : 216
Location : National Stadium
Islamabad- Rumpus erupts in NA after opposition stages protest
اسلام آباد، قومی اسمبلی میں شور شرابا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا ہوگئے، دھکم پیل سے کئی ممبران گرپڑے
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابقہ حکومتوں پر تنقید کئے جانے پر اپوزیشن شیخ پا ہوگئی۔ تنقید پر احتجاج کے دوران ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس دوران حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ وار بھی کیا گیا۔
عمر ایوب نے چیلنج دیا کہ اپوزیشن میں سے کوئی الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو میرے حلقے سے لڑے، میں مسلم لیگ (ن) کو چالیس ہزار ووٹوں سے ہرا کر اسمبلی پہنچا ہوں۔
عمر ایوب کے بیان پر اپوزیشن کے تمام ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شدید احتجاج کیا، اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ڈائس بجاتے رہے جس سے ایوان میں شدید شور شرابا ہوا اور کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دی۔اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، گو عمران گو اور آٹا مہنگا روٹی مہنگی کے نعرے مارے۔
اپوزیشن کی ہلڑ بازی کے دوران قومی اسمبلی میں متعدد ارکان دھکم پیل کی وجہ سے گر پڑے جب کہ اپوزیشن رکن سید نوید قمر نے ڈپٹی اسپیکر کا مائیک اتار دیا۔
اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی معطل کر دی۔