Feb 04, 2021 05:25 pm
views : 230
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- ECP has announced the dates of local body elections in Punjab and KPK.
اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے بارے میں جواب جمع کراتے ہوئے آگاہ کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے۔پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری اور دوسرے مرحلے کا اعلان پچیس مارچ کو کیا جائے گا۔
پنجاب میں پہلے مرحلے میں بیس جون کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں سولہ جولائی اور تیسرے مرحلے میں آٹھ اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائے گا، پہلے مرحلے کا اعلان بارہ اپریل، دوسرے مرحلے کا اٹھارہ مئی اور تیسرے مرحلے کا اعلان دو جون کو کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات آٹھ اپریل اور انتیس مئی کو ہوں گے، کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان بارہ فروری کو ہو گا جبکہ دوسرے مرحلے کا اعلان پچیس مارچ کو ہو گا۔