Feb 04, 2021 05:27 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Lahore- We have to liberate Kashmir, Shaikh Rasheed
لاہور، ہم نے کشمیر کو آزاد کرانا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں حزب اختلاف کو ہم ٹف ٹائم نہیں دے رہے، عمل کا ردعمل دیں گے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحاریک سے حکومتیں نہیں جاتیں، ہم نے ایک سو چھبیس روز دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی، جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے، وہ اپنے فیصلے پر غور کریں، استعفوں سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے غصے میں کمی آچکی ہےحکومت کے تین سال ہوگئے ایک سال رہ گیا چوتھے سال انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے جن سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، فضل الرحمان اگر سینیٹ الیکشن میں خود حصہ لیں گے تو انکے غصے میں کمی ہوجائےگی، اوپن ووٹ پر پی پی اور مسلم لیگ دونوں نے میثاق جمہوریت میں دستخط کئے اب مکر گئے، یہی وہ سینٹ ہے جس میں چونسٹھ ووٹ تھے تھوڑی دیر میں کم ہوگئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت نہ ہو اور ممبرمیں جرات ہووہ سینہ تان کرووٹ دےسکے، سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے، اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جس نے الیکشن لڑنا ہوتاہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ، پی ڈی ایم آج یہ جو بھی فیصلہ کرے گی کل لال حویلی کے باہر جواب دوں گا۔
وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ہم نے کشمیرکوآزاد کرانا ہے۔