Feb 04, 2021 05:31 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Islamabad- Why did the rulers themselves forget the open ballot when they were breaking the vote, says Maryam Nawaz
اسلام آباد، حکمران خود ووٹ توڑتے وقت اوپن بیلٹ کیوں بھلابیٹھے تھے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر حکمرانوں کو سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ یاد آ گیا ہے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، انہیں خود ووٹ توڑنے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر انہیں شو آف ہینڈ یاد آ گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ استعفے پہلے ہوں گے یا پھر تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پی ڈی ایم فیصلے کرے گی۔