Feb 04, 2021 05:33 pm
views : 218
Location : different Areas
Karachi- Kashmir Solidarity Day will be celebrated tomorrow all over the world
کراچی، دنیا بھر میں کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا جائے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی اور دیگرتنظیموں کی جانب سے ریلیاں، مذاکراے اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کی جانب سے گزشتہ چوہتر برسوں سے جاری آزادی کی تحریک میں ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے باوجود کوئی لغزش نہ آئی۔
بھارت کشمیریوں پر ظلم واستبداد کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور وادی کشمیر میں نوآبادیاتی نظام کیلئے اپنے حربے استعمال کررہا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلی میں شرکت کرکے سینکڑوں افراد اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے ہمیشہ سے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا اس کے علاوہ بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان نے ہر موقع پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود سرکردہ شخصیات کی طرف سے تنازع کشمیر کے تصفیئے کیلئے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ہم نے کشمیرکوآزاد کرانا ہے۔