Feb 05, 2021 07:14 pm
views : 205
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 53 deaths by coronavirus, 1,302 new cases in 24 hours
کراچی، مہلک وباء کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید تریپن افراد دارفانی سے کوچ کرگئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس نے مزید تریپن زندگیاں نگل لیں، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ ہوگئی۔ مزید ایک ہزار تین سو دو افراد میں وائرس کی تصدیق سے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ اکیاون ہزار آٹھ سو بیالیس ہوگئی۔ ملک بھر میں اب بھی کورونا کےبتیس ہزار چار سو چون ایکٹو کیسز ہیں۔
سندھ میں دو لاکھ اننچاس ہزار چار سو اٹھانوے، خیبرپختونخوا میں اڑسٹھ ہزار چار کورونا کے مریض ہیں۔ پنجاب میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار سات سو پانچ ، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار سات سو چونتیس افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ بلوچستان میں اٹھاوہ ہزار آٹھ سو چوالیس ، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد نو ہزار ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد چار ہزار نو سو تیرہ ہو گئی۔ وبا سے متاثر ایک ہزار نوسو تین مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔