Feb 05, 2021 07:17 pm
views : 200
Location : Domestic Place
Islamabad- Every child born in the country is indebted to the tune of Rs. 175,000
اسلام آباد، پی ٹی آئی کے دو سالوں کا کچا چٹھا سامنے آگیا، ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پاکستان کے ہر شہری پر قرض کا بوجھ بڑھتے بڑھتے پونے دو لاکھ روپے تک پہنچ گیا جس کے بعد ہر پاکستانی پونے دو لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا-
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ گذشتہ مالی سال کے اختتام پر فی کس قرضہ بڑھ کر پونے دو لاکھ روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس طرح دو سال میں ملک کے ہر شہری پر قرض کے بوجھ میں چون ہزار نو سو ایک روپے ( چھیالیس فیصد ) کا اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئےفسکل پالیسی اسٹیٹمنٹ دو ہزار بیس اکیس کے مطابق گذشتہ مالی سال میں فی کس قرض میں اکیس ہزار تین سو گیارہ روپے کا اضافہ ہوا۔ فسکل پالیسی اسٹیٹمنٹ کے مطابق جون دوہزار بیس کے اختتام پر مجموعی سرکاری قرضہ چھتیس اعشاریہ چار ٹریلین روپے تھا۔ وزارت خزانہ نے قرض کی مجموعی رقم کو دو سو آٹھ ملین پاکستانیوں پر تقسیم کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وفاقی مالیاتی خسارے کو قومی معیشت کے چار فیصد تک نہ گھٹا کر حکومت نے فسکل رسپانسیبلٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ دو ہزار پانچ کی خلاف ورزی کی ہے۔ وفاقی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا آٹھ اعشاریہ چھ فیصد ہے جو قانون کے تحت مقرر کردہ حد کے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔