Feb 05, 2021 07:18 pm
views : 186
Location : Domestic Place
Rawalpindi- If Maryam Nawaz gets permission to go out, PDM will end, Sheikh Rasheed
راولپنڈی، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی، شیخ رشید احمد کہتے ہیں اپوزیشن چار ماہ سے قوم کا وقت ضائع کررہی ہے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حزب اختلاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم احتجاج کرےگی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔
راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلئے ہردم تیار ہیں، عمران خان کی پوری جدوجہد ملک کو مسائل سےنکالنےکی ہے۔
شیخ رشید نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا یہ سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور استعفے نہیں دیں گے، جن اسمبلی ارکان پر فضل الرحمان نے لعنت بھیجی، انہی سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے، پی ڈی ایم شوق سے لانگ مارچ کے لیے آئے ، مدارس کے بچوں کو سیاست میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان سمجھدارہو، بچوں کے گھیرے میں آگئے ہو، آج مریم کو باہر جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہو جائےگی، اپوزیشن 4 ماہ سے قوم کا وقت ضائع کررہی ہے، انہیں آخر میں مذاکرات کرنا پڑیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں پی ڈی ایم مل کر الیکشن لڑے گی، ساری زندگی (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی کے خلاف ووٹ دیے ہیں، پیپلزپارٹی اور فضل الرحمان اپنا راستہ بند گلی سے کھلی گلی میں لے آئے ہیں۔