Feb 05, 2021 07:21 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Karachi- Weather is expected to be the coldest in Karachiand Peshawar, Meteorological Department
کراچی، پشاور اور کراچی میں موسم سرد ترین رہنے کی توقع ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے آگاہ کردیا،پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب چوراسی فیصد ریکارڈ
محمکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت بارہ اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب تیس فیصد ہے۔
ادھر پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ترین اور خشک ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب چوراسی فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد کاکول میں کم سے کم درجۂ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مالم جبہ میں منفی چار، کالام میں منفی چھ، چترال میں منفی دو، اپر دیر میں منفی تین جبکہ پارا چنار میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔