Feb 06, 2021 06:29 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 28 Pakistanis, infects 1,286 in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھائیس افراد کی جانیں لے لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو چھیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو باسٹھ ، سندھ میں دو لاکھ پچاس ہزار تینتالیس، خیبر پختونخوا میں اڑسٹھ ہزار ایک سو اسی ، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو اننچاس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو پندرہ، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار آٹھ سو انیس جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار ایک سو ساٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اکیاسی لاکھ پچپن ہزار سات سو چھیاسٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتیس ہزار تین سو انیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ تریپن ہزار ایک سو اٹھائیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار نوسو آٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اٹھائیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار نوسو چودہ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار آٹھ سو چون، سندھ میں چار ہزار چھیاسٹھ ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو اڑتالیس، اسلام آباد میں چار سو اٹہتر، بلوچستان میں ایک سو چھیانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو ستر مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔