اسلام آباد، پاکستان کا تابناک مستقل تعلیم کے فروغ میں پنہاں ہے، وزیر اعظم
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے، تعلیمی اصلاحات کا مقصد تعلیم کا فروغ اور طلباء کی شخصیات میں اعلیٰ اقدار اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے فنی تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ کی اہمیت پر خاص طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی و فنی تعلیم کے اداروں میں فراہم تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے پر خاص توجہ دی جائے۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، سیکریٹری منصوبہ بندی، سیکریٹری تعلیم ، پروفیسر شعیب خان، پروفیسر ناصر خان و سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم عمران خان کو تعلیم کے فروغ سے متعلق منصوبوں اور اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔