Feb 06, 2021 06:35 pm
views : 196
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet approves Senate election by open ballot through circular summary
اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ کی جانب سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔وفاقی کابینہ سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی۔
حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس تیار کر لیا ہے اور سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کوبھجوا دیا گیا ہے۔
نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل خالد محمود خان نے کی ہے اور وزیراعطم کو بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔