Feb 06, 2021 06:38 pm
views : 199
Location : Domestic Place
Islamabad- Secretary ECP has demanded Rs 18 billion for holding local body elections
اسلام آباد،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اٹھارہ ارب روپے مانگ لئے، پیپرز رولز کے تحت الیکشن مواد کی خریداری میں نوے روز لگے گیں
سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اٹھارہ ارب روپے کا تقاضا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے کہیں زیادہ بڑے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی حلقوں کی تعداد پچیس ہزار اور خیبر پختونخوا کی چار ہزار ہے ، بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب میں بیس کروڑ اور کے پی میں دس کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنا پڑیں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی تعداد عام انتخابات سے چار گنا زیادہ ہو گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں کہا کہ مردم شماری کے نتائج کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا، اس پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکتے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ عبوری مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر حد بندی نہیں کی جا سکتی، بلوچستان میں بلدیاتی قانون میں اہم ترامیم لانا چاہتے ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں حدبندی کا کیس ہائیکورٹ میں زیرالتواہے، اگلی سماعت 5 اپریل کو ہو ہے۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ عبوری مردم شماری نتائج کی بنیاد پر حد بندی نہیں کرا سکتے۔