Feb 06, 2021 06:40 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan Navy has released a new promo for the Multinational Peace Exercise
اسلام آباد، پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کردیا
پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کردیا ، اس سال مشق میں تقریبا پینتالیس ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق امن کانیاپروموجاری کر دیا، پاک بحریہ کثیرالقومی بحری مشق امن کاانعقادسال دوہزار سات سے کر رہی ہے ، مشق میں دنیابھرسےبحری افواج شریک ہوتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال مشق میں تقریبا پینتالیس ممالک بحری اثاثوں،مندوبین کے ساتھ شرکت کررہےہیں ، دنیا کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم امن کیلئے متحدکے ساتھ شریک ہورہی ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنزکی صلاحیتوں اور امن کیلئےپیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔
خیال رہے پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق امن کا انعقاد فروری میں کیا جائے گا، مشق میں عالمی بحری افواج مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں، امن مشق محفوظ میری ٹائم ،علاقائی اور عالمی بحری امن میں اہم کردار اداکرے گی۔
خیال رہے پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔