Feb 06, 2021 06:42 pm
views : 188
Location : Domestic Place
Karachi- Seeking open ballot in Senate elections reflects govt's panic, Bilawal
کراچی، حکومت دانستہ طور پر اداروں کو متنازعہ بنارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا ہم بھی حصہ بننا چاہتے ہیں، الیکٹورل ریفارمزمیں اوپن بیلٹ کوشامل کیاجا سکتا تھا، حکومت نے اس معاملے پر جمہوری طریقہ کار نہیں اپنایا، آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کرسکتی ہے، لیکن اسمبلی میں کسی کو اس معاملے پر بات کرنے نہیں دی گئی، سینئراراکین پرحملہ کیاگیا، سپریم کورٹ کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، آرڈینیس کابینہ سے پاس کرایاجارہاہے، جب کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، اب حکومت سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے اعلان سے گھبرا گئی ہے، اور اب اداروں کو متنازعہ بنا کر عمران خان کے لیے دھاندلی کرائی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر سینیٹ انتخاب سے پہلے اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے، اگر انہوں نے سنجیدہ آئین ترمیم کا فیصلہ کیا تھا تو اس کے لیے سنیجیدہ کوشش کرتے اور سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیتے، درست وقت پر فیصلہ کر لیا جاتا تو قانون سازی ہوجاتی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اور اداروں کو متنازع بنا کر عمران خان کیلئے دھاندلی کرائی جارہی ہے، الیکشن 2018 میں بھی دھاندلی کی گئی، لیکن اب پی ٹی آئی کی ہر دھاندلی کرنے کی کوشش ناکام رہے گی۔