اسکردو، سبز ہلالی پرچم کے ٹو کے سر پر لہرادیا گیا، پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے سرد موسم میں اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستانی سب ہلالی پرچم کے ٹو کے سر پر لہرادیا گیا۔ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے سرد موسم میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
محمد علی سدپارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ ! دُنیا کی دوسری بڑی کوہ پیما سرکرکے پاکستانی پرچم لہرادیا ، میں بطور پہلا پاکستانی کوہ پیما جس نے سرد موسم میں یہ اعزاز حاصل کیا ! اب دُنیا بھر میں اپنے ملک اور اپنے علاقے سکردو کا نام روشن کروں گا۔
علی سدپارہ کے ساتھ جان اسنوری بھی موجود ہے ، محمد علی سد پارہ اور ٹیم سدپارہ کیمپ تھری روانہ ہوگئے ہیں ، ساجد سدپارہ نے کیمپ تھری لگالیا، محمدعلی سدپارہ اورٹیم آج کیمپ تھری پر رہیں گے۔
کےٹوبیس کیمپ پر بیس کے قریب کوہ پیما موجود ہیں، کوہ پیماؤں کا تعلق اٹلی ، سوئٹزرلینڈ، بلغاریہ ، جرمنی، نیپال، پولینڈ اور آئس لینڈ سے ہیں جبکہ پاکستانی کوہ پیماؤں اور ہائی پورٹرز بھی بیس کیمپ پرموجود ہیں۔
کئی ممالک کےکوہ پیما کے ٹو سر کرنے میں ناکام رہے اور متعددکوہ پیماؤں نے کیمپ تھری سے واپسی لے لی تاہم کوہ پیماؤں نے کے ٹو سرکرنے کی خوشی بیس کیمپ پرجشن منایا۔