Feb 07, 2021 05:03 pm
views : 194
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 53 deaths by coronavirus, 1,346 new cases in one day
کراچی، کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تریپن افراد جاں بحق ہوگئے
کورونا وباء سے مزید تریپن افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار نو سو سڑسٹھ تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار تین سو چھیالیس نئے مریض سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں مہلک وائرس سے پانچ لاکھ چون ہزار چار سو چوہتر شہری متاثر ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران چھتیس ہزار نو سو چون کورونا ٹیسٹ کئے گئے، بتیس ہزار پانچ سو چودہ ایکٹوکیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ دس ہزار دو سو بیالیس ہے۔
کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں دو لاکھ پچاس ہزار چھ سو اڑتالیس ہے، پنجاب ایک لاکھ ساٹھ ہزار پانچ سو اسی ، خیبرپختونخوا میں اڑسٹھ ہزار تین سو اڑتیس ، بلوچستان اٹھارہ ہزار آٹھ سو انسٹھ ہے۔ آزاد کشمیر میں نو ہزار ایک سو ننانوے مریض، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو سولہ جبکہ اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد اکتالیس ہزار نو سو چونتیس تک پہنچ چکی ہے۔