Feb 07, 2021 05:04 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Islamabad- UN recognizes threat to Pakistan posed by Afghanistan-based TTP, JuA terrorists
اسلام آباد، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آگئے، تحریک طالبان پاکستان کے دھڑوں کو بھارتی حمایت حاصل ہے
پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرلیا گیا۔ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی ستائیس ویں رپورٹ میں بڑے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ جس کے مطابق ٹی ٹی پی، جے یو اے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔
یو این او کی سکیورٹی کونسل کی تازہ رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں اور بھارت کی الزام تراشیوں کے باوجود دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیموں اور گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے ثابت قدم ہے، دہشت گرد تنظیموں کے بھارتی حمایت پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا، پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو بھارتی فنڈنگ پر اقوام متحدہ کو ڈوزیئر بھیجا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پانچ گروپوں نے ٹی ٹی پی سے اتحاد کا اعلان کیا جس سے ٹی ٹی پی کی طاقت میں اضافہ ہوا، حملوں میں تیزی آئی۔ ٹی ٹی پی انضمام سے پاکستان اور خطے کے لئے دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوا، پاکستان نے ٹی ٹی پی کی طرف سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر اجاگر کیا جب کہ امریکا نے افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی ، جے یو اے کے دہشت گردوں کو پاکستان کے لئے خطرہ تسلیم کیا۔ یو این مانیٹرنگ رپورٹ میں پاکستان میں دہشت گردوں کے مالی سہولت کاروں کی گرفتاری اور اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کی نشاندہی کی گئی۔