Feb 07, 2021 05:06 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan is likely to receive the second consignment of Corona vaccine from Sinopharm in the next 24 hours
اسلام آباد، وفاقی وزارت صحت کا اہم اعلان سامنے آگیا، پاکستان کو سائنو فارم کی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملنے کا امکان ہے
وفاقی وزارت صحت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی سائنو فارم کی دوسری کھیپ جلد موصول ہوجائے گی۔محکمہ صحت کے مطابق چین سائنو فارم کےمزید پانچ لاکھ ڈوز فراہم کرےگا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین اسپٹنک کو محدود وقت کیلئے درآمد کی اجازت دی جاچکی ہے اور اسے روس سے ہنگامی بنیادوں پرمنگوانےکےاقدامات کرلیےگئے ہیں۔
محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا کےڈوز بھی رواں ماہ کے اختتام پر آنے کی امید ہے، ایسٹرازینیکا کی درآمد کی اجازت وفاق کیجانب سے پہلے دی جاچکی ہے،کوویکس گروپ ترقی پذیراور غریب ممالک کو یہ ویکسین عطیہ کرے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچا تھا، اس کے بعد صوبوں میں اس کی ترسیل کی گئی اور عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن عملے کو اس وقت ویکسی نیشن دینے کا عمل جاری ہے۔