Feb 07, 2021 05:10 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- Transparency in elections is strength of democracy, Shibli
اسلام آباد، حزب اختلاف کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ انتخابات میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے جس کیلئے تین روز قبل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی پیش کیا گیا تھا، اس کے علاوہ صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم منظور کرانے میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز اس سلسلے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے تاہم اس کا اطلاق سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط رکھا گیا ہے۔