Feb 07, 2021 05:12 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Islamabad- 18th amendment can also be rolled back through a presidential ordinance, Ahsan Iqbal
اسلام آباد، سلطنت عمرانیہ نے آئین پر بدترین حملہ کیا ہے، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن پر اوپن بیلٹ کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس آئین اور سپریم کورٹ کی آزادی پرحملہ ہے۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سلطنت عمرانیہ نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے۔صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اٹھارویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے، اٹھاون ٹو بی کے بحال کرنے کا بھی آرڈیننس بحال ہو سکتا ہے، آرڈیننس سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آرڈیننس سپریم کورٹ کی توہین ہے، سپریم کورٹ کو حکومتی آرڈینس ختم کرنا چاہیے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کا مقصد عمران نیازی کے دوستوں کو این آر او دینا ہے، یہ عمران نیازی کے دوستوں کو نوازنے کا پیکج ہے۔