Feb 07, 2021 05:16 pm
views : 195
Location : Domestic Place
Rawalpindi- South Africa set 370-run target after Pakistan dismissed for 298
پنڈی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین سو ستر رنز کا بڑا ٹارگٹ دیدیا
راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کیلئے ٹیم پاکستان نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو تین سو ستر رنز کا بڑا ہدف دیدیا، دوسری اننگز میںمحمد رضوان نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو اٹھانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں اکہتر رنز کی برتری حاصل تھی۔
محمد رضوان ناقابل شکست ایک سو پندرہ رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ نعمان علی پندرہ، اظہر علی تینتیس، فہیم اشرف انتیس، یاسر شاہ نے تئیس رنز بنائے۔ عمران بٹ صفر، عابد علی تیرہ ، بابر اعظم آٹھ ، فواد عالم بارہ رنز بناسکے۔ جارج لنڈے پانچ وکٹ کے ساتھ سرفہرست رہے، کیشو مہاراج تین ، ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم دو سو ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ قومی ٹیم نے دو سو باہتر رنز بنائے تھے۔