Feb 08, 2021 09:00 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 59 deaths by coronavirus, more than 1000 new cases in one day
اسلام آباد، مہلک کورونا وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید انسٹھ زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں مزید ایک ہزار سینتیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، پنجاب میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار نو سو پینتیس، سندھ میں دو لاکھ اکیاون ہزار سینتالیس ، خیبر پختونخوا میں اڑسٹھ ہزار پانچ سو اکتیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو انہتر، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو سولہ، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار نوسو چورانوے جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار دو سو انیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک بیاسی لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو انہتر افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بتیس ہزار ایک سو اننچاس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ گیارہ ہزار پانچ سو دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار آٹھ سو اٹھائیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں انسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار چھبیس ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار نوسو، سندھ میں چار ہزار ایک سو انیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو ستاون، اسلام آباد میں چار سو اسی، بلوچستان میں ایک سو چھیانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو باہتر مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔