Feb 08, 2021 09:05 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Karachi- One terrorist killed, five arrested in encounter with CTD in Karachi
کراچی سے بارود سے بھرا رکشہ برآمد، شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا، پانچ دہشتگرد گرفتار ایک ہلاک کردیا گیا، بھاری مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے پانچ دہشت گرفتار کو گرفتار جبکہ مقابلے میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے شاہ لطیف ٹاوٗن میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاوٗن میں موجود مکان پر چھاپہ مارا گیا، جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
آپریشن کی نگرانی کرنے والے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بی ڈی ایس نے مکان سے برآمد بارود سے بھرے رکشے کو ناکارہ بنادیا گیا، دہشتگردوں نے رکشے میں بال بیرنگ،نٹ بولٹ مختلف خانوں میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ نقصان زیادہ سے زیادہ ہو۔مکان سے چار خودکش جیکٹس، 15 دستی بم اور چار کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں جبکہ سیکڑوں گولیاں، دو راکٹ لانچر اور بلاک بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔