Feb 08, 2021 09:07 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- JUI challenges ordinance for open Senate vote in SC
کراچی، جے یو آئی نے صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ صدارتی آرڈیننس جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے دائر کی۔
درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا نوٹس لے، صدارتی آرڈیننس کو حکومتی بدنیتی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے جبکہ صدارتی آرڈیننس کو غیر معقول اور خلاف آئین بھی قرار دیا جائے کیونکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کی خود مختاری کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔
خیال رہے مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشنز ترمیمی آرڈیننس دوہزار اکیس جاری کیا تھا، آرڈیننس کے تحت سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکیں گے۔ آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔