Feb 08, 2021 09:09 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Hasan Ali takes 10 wickets as Pakistan sweep test series against South Africa
راولپنڈی، حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوگئی، پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلی مرتبہ کلین سوئپ کردیا
پاکستان کی جانب سے دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں دوسو باہتر رنز بنائے گئے جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم دو سو ایک رنز پر آؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو اٹھانوے رنز پر آؤٹ ہوئی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے تین سو ستر رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم دو سو چوہتر رنز ہی بناسکی۔
دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز ابتدائی اوورز میں ہی حسن علی نے پاکستان کو دو کامیابیاں دلوائیں۔ وین ڈار ڈاسن کو اڑتالیس اور فاف ڈپلسی پانچ رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم ایڈم مارکرم اور ڈمبا باوما نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو چھ رنز کی شراکت قائم کی۔ مارکرم نے شاندار سنچری اسکور کی تاہم نئی گیند ملتے ہی حسن علی نے مارکرم کو ایک سو آٹھ رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلے ہی گیند پر کپتان کوئنٹن ڈی کاک کو بھی آؤٹ کردیا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
ٹمبا باوما کی مزاحمت اکسٹھ رنز پر دم توڑ گئی، ویان ملڈر بیس رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈین ایلگر نے سترہ رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے پانچ، شاہین آفریدی نے چار اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حسن علی نے مجموعی طور پر ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔
کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔