Feb 09, 2021 12:52 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,008 COVID-19 new cases, lowest in three months
کراچی، مہلک وباء کورونا نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چالیس زندگیوں کا خاتمہ کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار تین سو سینتالیس، سندھ میں دو لاکھ اکیاون ہزار چار سو چونتیس، خیبر پختونخوا میں اڑسٹھ ہزار چھ سو پچیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو ستتر، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو اٹھارہ، اسلام آباد میں بیالیس ہزار اسی جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار دو سو اڑتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک بیاسی لاکھ چھپن ہزار تین سو اٹہتر افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتیس ہزار پانچ سو نو نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ بارہ ہزار نو سو تینتالیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سات سو ستانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار چھیاسٹھ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار نوسو انیس، سندھ میں چار ہزار ایک سو بتیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو چونسٹھ ، اسلام آباد میں چار سو اسی، بلوچستان میں ایک سو چھیانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو تہتر مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔