Feb 09, 2021 12:55 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Chitral- Preparations for the largest air operation in the country's history to search for missing climbers have entered the final stages.
چترال، لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں
دنیا کی دوسری سب سے بلند ترین چوٹی کو سر کرنے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت دو غیر ملکی کوہ پیماؤ کی تلاش کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔ اس متعلق موسم ٹھیک رہا تو بہت جلد ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے- ٹو کی بلند ترین سطح پرلاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرے گی۔ جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے۔
علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد عالمی سطح کے کلائمبراوراچھے فیصلہ سازتھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کی امید ختم ہورہی ہے، واٹرلیگ سے واپس آنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کوہ پیماوٴں کی تلاش کیلئے پاک فوج اورحکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے، میری آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے اس حوالے سے بات ہوئی انہیں بھی ہم حالات سے باخبررکھے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔
محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کے دو غیر ملکی کوہ پیما پانچ فروری سے لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کیلئے چار روز سے آپریشن جاری ہے۔