Feb 09, 2021 01:41 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Thatta- we have no enmity with anyone, we respect the institutions and we have no fight with the institutions, Molana Fazal-ur-Rehman
ٹھٹھ، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے، فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف )کے قائد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمیں کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کی وضاحتیں دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے جامعہ اسلامیہ ٹھٹھہ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نہ گھسیٹنے کی بات کرنے والوں کے بارے میں یہ تاثر کیوں ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، الیکشن میں دھاندلیاں کراتے ہیں اوردھاندلیوں کی بنیاد پر ایک ناجائزحکومت قوم پرمسلط کرتے ہیں، اس کا جائزہ ان کوخود لینا چاہیے اورفیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ اس سلسلے کوختم کریں گے، ان وضاحتوں کی انہیں کیوں ضرورت پڑگئی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرادارہ اپنی آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے وابستہ رہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو عوام کی پشت پناہی حاصل نہ ہو وہ کبھی بھی حکومت نہیں کرسکتی کیونکہ ان کے پاس صلاحیت نہیں ہوتی، نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا کیونکہ انہیں عوام کی پشت پناہی حاصل نہیں ہے، اس حکومت نے قوم کوکچھ نہیں دیا، ہم احتجاج کے طورپر لانگ مارچ میں یہ موقف لیکر جارہے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے اورنااہل ہے۔