Feb 09, 2021 01:53 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Lahore- The victory against South African Cricket team is the result of the host team's work, Inzamam-ul-Haq
لاہور، مہمان ٹیم کے خلاف کامیابی میزبان ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، انضمام الحق
سابق مایہ ناز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز انضمام الحق نے مہمان ٹیم کے خلاف اٹھارہ سال بعد کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔محمد رضوان اور حسن علی نے شاندار کھیل پیش کیا۔
انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کی لوئر آرڈر بیٹنگ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق تھا، نوجوان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔محمد رضوان کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آرہی ہے جبکہ حسن علی نے فرسٹ کلاس کھیل کر فارم فٹنس اور ردہم حاصل کیا۔
انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کردار بھی قابل تعریف ہے جبکہ مصباح الحق وقار یونس اور یونس خان کیلئے سیریز بڑی اہم تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔