Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2021 09:11 pm views : 229

Location : Domestic Place

Karachi- Global Memon TV Organizes Launching Ceremony
  • Urdu

کراچی، گلوبل میمن ٹی وی کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، پاکستان کے میڈیا آئیکون سلمان اقبال نے فیتہ کاٹا اور ویب پورٹل بیسڈ گلوبل میمن ٹی وی کو سیٹلائٹ کرنے کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود چھتیس لاکھ سے زائد میمن برادری کی خدمت کیلئے وجود میں آنے والے ویب پورٹل بیسڈ گلوبل میمن ٹی وی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کراچی کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے میڈیا آئیکون اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سی ای او سلمان اقبال تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی  سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ آج کی منعقدہ اس پروقارتقریب نے پرانے دنوں کی یاد تازہ کردی ہے۔ آج سے اکیس برس قبل میں برطانیہ میں تھا اور پاکستان میں سٹی نیوز چینل لاؤنچ کرنے کیلئے درکار فوٹیجز کی نقل وحرکت کے حوالے سے سوچ بچار کررہا تھا اس دوران مجھے میرے والد حاجی عبدالرزاق یعقوب نے ستار حبیب بھائی سے ملوایا اور آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں فوٹیجز کی ترسیل کیلئے کام آنے والے سافٹ ویئر ایف ٹی پی کو متعارف کرانے والے ستار حبیب بھائی ہیں۔ پاکستان میں پہلی ڈی ایس این جی بھی انہی کے پاس تھی۔ان کے تجربات اور کاوشوں کی بات کی جائے تو میں یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کروں گا کہ ستار حبیب سے بہتر میمن برادری کیلئے کوئی حقیقی اور پائیدار بنیادوں پر جدوجہد اور اچھا کام نہیں کرسکتا ہے۔
قبل ازیں گلوبل میمن ٹی وی کے روح رواں ستار حبیب نے سی ای او نعمان ستار کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد چھتیس لاکھ سے زائد میمن برادری کیلئے خوشی کا بڑا دن ہے۔ میمن برادری کی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے اور میمن برادری کے تشخص کو مزید بہتر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے آج گلوبل میمن ٹی وی کی باضابطہ داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔
گلوبل میمن ٹی وی کے صدر توفیق امدانی کا کہنا تھا کہ میمن آدمی اللہ اور رسول کیلئے جتنا کرتا ہے بہت کم لوگ کرتے ہیں بہر حال میں دام درم سخن گلوبل میمن ٹی وی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاضر ہوں۔
آصف مجید پانا والا نائب صدر گلوبل میمن ٹی وی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میمن مسجد، ہسپتال اور اسکول بناتے ہیں جس سے پورا پاکستان فائدہ حاصل کررہا ہوتا ہے ہمیں میمنوں کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں نعت رسول مقبول کا حدیہ بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں استقبالی کلمات کے فرائض شہاب الدین شہاب نے انجام دیئے۔تقریب میں میمن برادری کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کی بائیو گرافی بھی چلائی گئی۔گلوبل میمن ٹی وی کی تقریب رونمائی میں میمن برادری سے تعلق رکھنے والی سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved