Feb 10, 2021 01:53 pm
views : 205
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 62 deaths by coronavirus, 1,072 new cases in one day
کراچی، کورونا وباء نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید باسٹھ افراد کی جان لے لی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار باہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار سات سو ستاون، سندھ میں دو لاکھ اکیاون ہزار سات سو اٹھاون، خیبر پختونخوا میں اڑسٹھ ہزار سات سو چھیاسی، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو اکیانوے، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو بیس، اسلام آباد میں بیالیس ہزار ایک سو اٹھاسی جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار دو سو اکیانوے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک بیاسی لاکھ اٹھاسی ہزار اکیانوے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتیس ہزار سات سو تیرہ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ چودہ ہزار نوسو اکیاون مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سات سو چوالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں باسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار ایک سو اٹھائیس ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار نو سو اڑتالیس، سندھ میں چار ہزار ایک سو ستاون، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو ستر، اسلام آباد میں چار سو اکیاسی ، بلوچستان میں ایک سو ستانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو تہتر مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔