Feb 10, 2021 02:00 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- Exercise Aman 2021: Pakistan Navy releases promo for special song
کراچی، پاک بحریہ نے بحری مشق امن ٹوئنٹی ون کے خصوصی نغمے امن کی پکار کا پرومو جاری کردیا، نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے
پاک بحریہ کی جانب سے کثیرالملکی بحری مشق امن ٹوئنٹی ون کے خصوصی نغمے امن کی پکار کا پرومو جاری کر دیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالملکی بحری مشق امن ٹوئنٹی ون کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے جس میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ یہ گانا پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلٸے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری مشق امن میں تقریباً پینتالیس ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔