Feb 10, 2021 02:15 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- Fascist and Dictatorial face of the claimant of Western democracy was seen by the entire nation today, Maryam Nawaz
اسلام آباد، مغربی جمہوریت کے دعویدار کا فسطائی اور آمرانہ چہرہ آج پوری قوم نے دیکھ لیا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سو چھبیس دن اسلام آباد میں دھرنا دینے والے سے سرکاری ملازمین کا جائز احتجاج برداشت نہیں ہورہا، جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں۔
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں، ملازمین کی قربانیاں پاکستان میں ظالم، عوام دشمن، ووٹ چور، کمیشن خور حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے۔
لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافے اور جائز مطالبات کرنے والے ملازمین پر تشدد بے رحم، ظالم حکمرانوں کی پہچان ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے، پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا، ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جئے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔