Feb 10, 2021 03:40 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- Police fire tear gas at govt employees demanding salary raise in Capital
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت سرکاری احتجاجی ملازمین اور پولیس کے مابین جھڑپ، علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا
دارالخلافہ میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاجی وفاقی سرکاری ملازمین اور پولیس کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔سینکڑوں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
پولیس کی بھاری نفری نے سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی تو ملازمین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں احتجاجی ملازمین اور ان کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
کابینہ ڈویژن کے ملازمین نے وزارت اطلاعات میں داخل ہوتے ہوئے شبلی فراز کی گاڑی روک لی اور گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ملازمین نے مین سری نگر ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بلاک کردی۔
صورتحال کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملازمین کی ہڑتال کے باعث وزارتوں، محکموں، ڈویژنز میں سرکاری امور ٹھپ ہوگئے۔
دوسری طرف پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وفاقی سرکاری ملازمین سےمتعلق آگاہ ہیں، ان کےمسائل کوجلد حل کرلیا جائےگا، امید ہے احتجاج آج ختم ہوجائےگا۔