Feb 10, 2021 05:18 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB has no affiliation with any political party, group or individual, says Chairman NAB
اسلام آباد، نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دو ریفرنسز، آٹھ انکوائریز اور آٹھ انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔
سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات اور سید جمشید زیدی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
محمد فاروق اور سردار انور قمبرانی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر صاف پانی منصوبے میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے اور احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔