Feb 11, 2021 12:00 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus kills 57 Pakistanis, infects 1,502 in one day
اسلام آباد، مہلک کورونا وائرس گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ستاون افراد کی جان لے گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پانچ سو دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار تین سو اکیانوے، سندھ میں دو لاکھ باون ہزار دو سو چھیانوے، خیبر پختونخوا میں اڑسٹھ ہزار نو سو باہتر، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو اٹھانوے، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو تئیس، اسلام آباد میں بیالیس ہزار دو سو اناسی جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار تین سو چونتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک تیراسی لاکھ پچیس ہزار پانچ سو تینتالیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سینتیس ہزار چار سو باون نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ سولہ ہزار چھ سو تیراسی مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سات سو ساٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ستاون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار ایک سو پچیاسی ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار نوسو بیاسی، سندھ میں چار ہزار ایک سو اکہتر، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نو سو چہتر، اسلام آباد میں چار سو اکیاسی، بلوچستان میں ایک سو ستانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو چہتر مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔