Feb 11, 2021 12:12 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- ECP proposes March 2, 3 or 4 as possible dates for Senate election
اسلام آباد، سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن کے مطابق تین مارچ کو ہوں گے،ریٹرینگ افسران بھی مقرر کر دئیے گئے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں سینیٹ انتخابات تین مارچ کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی بارہ تا تیرہ فروری جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست چودہ فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی پندرہ تا سولہ فروری ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں سترہ تا اٹھارہ فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست اکیس فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی بائیس فروری تک واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، اڑتالیس نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ریٹرینگ افسران بھی مقرر کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد کیلئے سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفر اقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر جبکہ پنجاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ اور بلوچستان کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔