Feb 11, 2021 12:56 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- Electricity prices rise for the second day in a row
اسلام آباد، بجلی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ، صارفین پر چوراسی ارب کا بوجھ پڑے گا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیموں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں تیراسی پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دو ہزار انیس بیس کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کیلئے کیا گیا ہے جس صارفین پر چوراسی ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین اضافے سے مستثنٰی رہیں گے۔