Feb 11, 2021 01:10 pm
views : 368
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan aim to earn T20I ranking points with an eye on the World Cup
لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی شائقین کی توجہ کا مرکز، کاؤنٹ ڈاؤن شروع
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا جبکہ لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹرافی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
پی ایس ایل سکس کے حوالے سے تقریب میں بارہ فٹ طویل ٹرافی کی ڈمی چوراہے پر نصب کردی گئی ہے،ایک کٹ آؤٹ میں بابر اعظم لاؤڈ اسپیکر پکڑ کر پی ایس ایل کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، سرفرازاحمد،شاداب خان اور وہاب ریاض کی بھی بڑی تصاویر موجود ہیں، مینار پاکستان، قائد اعظم کا مزار، باب خیبر، قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت کے ماڈلز بھی راہگیروں کی توجہ حاصل کررہے ہیں جب کہ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل کا آفیشل گانا بجانے کے ساتھ آتش بازی بھی کی گئی۔
چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے مختصر خطاب کرتے ہوئے 20فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا،20فروری کو کراچی میں تقریب کے ساتھ شروع ہونے والی پی ایس ایل کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوگیا۔