Feb 11, 2021 03:55 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- TLP postpones protest after agreement with government
اسلام آباد، ٹی ایل پی کا حکومت سے معاہدہ ہوگیا، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت بیس اپریل تک ہم ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ڈیڈ لائن میں بیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔
وزیراعظم عمران نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں، جس کے بعد حکومت کا تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ڈیڈ لائن میں بیس اپریل تک توسیع کردی ہےاور معاہدے کے تحت بیس اپریل تک ہم ان کے مطالبات پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔
خیال رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ اور خادم حسین رضوی مرحوم کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے لئے حکومت کو سترہ فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔