Feb 12, 2021 03:44 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 33 deaths by coronavirus, 1,270 new cases in 24 hours
کراچی، مہلک کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تینتیس افراد لقمہ اجل بن گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو ستر نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار آٹھ سو پچھتر، سندھ میں دو لاکھ باون ہزار سات سو انیس، خیبر پختونخوا میں انہتر ہزار ایک سو چونسٹھ ، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نوسو سولہ، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو انتیس، اسلام آباد میں بیالیس ہزار چار سو ایک جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار تین سو انسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک تیراسی لاکھ ساٹھ ہزار آٹھ سو تئیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پینتیس ہزار دو سو اسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو چونسٹھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سات سو تینتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں تینتیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار دو سو اٹھارہ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار نو سو چورانوے، سندھ میں چار ہزار ایک سو تیراسی، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نو سو اسی، اسلام آباد میں چار سو تیراسی، بلوچستان میں ایک سو ستانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو اناسی مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔