اسلام آباد، پارٹی کیلئے جو بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے لگا کر ایوان میں آنےوالےعوام کے فائدے کا کبھی نہیں سوچ سکتے، شفاف انتخابات اورایوان بالامیں اکثریت حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ہم چاہتے ہیں اوپن ووٹ پرانتخابات ہوں، میں چاہتا ہوں ووٹ پرقیمت نہ لگے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ کیلئےحتمی امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا اور سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پر مشاورت مکمل کی گئی۔
اجلاس میں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کرسینیٹ کیلئے میرٹ پر ٹکٹ دینے پراتفاق کیا گیا۔
خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ تین مارچ کو ہوگی، گیارہ مارچ کو باون سینیٹرز ریٹائرہوجائیں گے۔