Feb 12, 2021 03:50 pm
views : 211
Location : South Waziristan
South Waziristan- Four soldiers martyred in attack on check post
راولپنڈی، جنوبی وزیرستان میں چار دھرتی ماں کے سپوت قربان ہوگئے، جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد جہنم واصل کردیئے گئے
دہشت گردوں کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں چار امن دشمن مارے گئے، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے چار امن دشمنوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔